لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے وزیر قانون پنجاب کے بیان پر معذرت کر لی، کہتے ہیں کہ راناثناء اللہ کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں ناشائستہ بیان پر معذرت کر لی۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے کسی کا دل دکھا تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ مخالف سیاسی جماعتوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایسے الفاظ سے گریز کریں جن سے کسی کی دل شکنی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے بعض رہنماؤں کے بیانات سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معذرت کرتا ہوں۔