فاٹا کے سیاسی محاذ پر زرداری نے شریفوں کی بڑی وکٹ گرا دی

Published on May 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

لاہور(یواین پی) فاٹا سے منتخب رکن قومی اسمبلی ساجد طوری اورمسلم لیگ (ن ) فاٹا کے سیکرٹری جنرل سہیل آفریدی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ساجد حسین طوری نے لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فاٹا کے سیاسی محاذ پر آصف علی زرداری نے بڑی وکٹ گرا دی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سیاسی مخالفین کی وکٹیں گرانے میں تیز ی آگئی ۔اس موقع پر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے فاٹا کے عوام کے مسائل حل کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی بڑی جماعت ہے، اس کے علاوہ کوئی پارٹی عوام سے مخلص نہیں ہے، فاٹا میں ترقی اور امن صرف پیپلزپارٹی کے دور میں آیا۔ واضح رہے کہ ساجد حسین طوری فاٹا سے دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes