لاہور میں گہرے کالے بادلوں ،ٹھنڈی ہواﺅں کا راج،موسم سہانا ہوگیا

Published on May 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور میں آج صبح سویرے ہی کالے بادلوں اور ٹھنڈی ہواﺅں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواﺅں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالے بادلوں نے صبح سویرے آسمان پر ڈیرے ڈال لئے ہیں جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا،گرمی نے شہریوں کا برا حال کررکھا تھا، موسم تبدیل ہو گیا اورکہیں ہلکی توکہیں تیز بارش نے موسم دلفریب بنا دیا ،اور شہریوں کو چہرے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل (بدھ اور جمعرات )کے روز بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، بالائی خیبرپختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes