حبیب آباد ( محمد عرفان) حبیب آباد پریس کلب کا تعزیتی اجلا س ڈاکٹر ملک محمد بشیر کے نوجوان بیٹے کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ہارون شہزاد آفس پریس کلب منعقد ہوا جسمیں ملک محمد آصف ، حاجی بابر علی ،ڈاکٹر آصف محمود ،رانا داؤدخاں، ہارون شہزاد بھٹہ ، رانا محمد ایوب ، رانا محمد رمضان ،رانا محمد رفیق ، رانا محمد فرقان ، زاوار حسین ،مہر محمد صدیق ، مد ثر نذر ،محمد عرفان ، محمد شعبان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ہومیو ڈاکٹر ملک محمد بشیر کے نوجوان بیٹے کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اجلا س میں مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا مانگی گئی اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین