قصور (یو این پی) پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔قصور سے رکن صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل نے عمران خان سے ملاقات میں تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سردار وقاص حسن موکل کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔واضح رہے کہ وقاص حسن موکل 2013ء کے الیکشن میں پی پی 180 قصور سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔سردار وقاص موکل 23 جون 1976ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1994ء میں گورنمنٹ کالج سے گریجویشن اور بعد ازاں 1997ء میں لاہور سکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔