آئرلینڈ(یو این پی) آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے لیے ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے 11مئی سے شروع ہونے والے تاریخ ساز میچ کے لیے 14 رکنی مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں جیک ٹریکٹر، سمی سنگھ اور بیری میک کارتھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ٹیم کی قیادت ولیم پورٹر فیلڈ کریں گے جنہوں نے آئرلینڈ کو عالمی سطح پر منوانے اور ٹیسٹ سٹیٹس دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان کے خلاف اوبرائن برادرز پر مشتمل تجربہ کار جوڑی کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔آئرش سکواڈ میں کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کے ساتھ ساتھ اینڈریو بلبرنی، ایڈ جوائس، ٹائرون کین، اینڈی میک برائن، ٹم مرتاغ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، بوائڈ رینکن، نیتھن سمتھ، پال اسٹرکنگ، جیمز شینن، سٹورٹ تھامسن اور وکٹ کیپر گیری ولسن شامل ہیں۔