بلوچستان : کوئلے کی کان میں حادثہ، 18 مزدور جاں بحق

Published on May 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 675)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی)کوئٹہ کے قریب مارگٹ میں کوئلہ کی کان میں حادثہ، 18افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،13 مزدور زخمی، ایف سی ، لیویز، پی ڈی ایم کا ریسکیو آپریشن جاری۔بلوچستان کے علاقے مارگٹ میں کوئلے کی ایک کان میں حادثے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثے میں 13 زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فرخ عتیق جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ملبے تلے دبے 11کان کنوں کو نکالنے کیلئے ایف سی، لیویز اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes