کراچی(یو این پی) عوام کے لیے امریکی کرنسی، پاونڈ اور یورو بھی سستے ہو گئے ۔ عوام کے لیے ڈالر 1٫30 روپے سستا ہو کر 117٫30 روپے جبکہ یورو 2 روپے کمی سے 140 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اس کے علاوہ پاونڈ بھی 2 روپے سستا ہوکر 159 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی ہونے سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے جبکہ ڈالر کی دبئی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے اقدامات سے بھی روپیہ مستحکم ہوا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈالر لانے پر پوچھ گچھ سخت ہو گئی ہے جس کے باعث امریکی کرنسی کی غیر قانونی ترسیل کافی حد تک کم ہو چکی ہے۔