کراچی(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے براہ راست عوام میں آنے کا فیصلہ کرلیا، وہ اتوار 6مئی کو لاہور اور 7مئی کو منڈی بہاوالدین کا دورہ کریں گے۔ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو اتوار کے روز ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ کرنے کے علاوہ وہاں اجتماع سے خطاب بھی کریں گے،جس کے بعد وہ پیر کو منڈی بہاوالدین میں3 مقامات پر کیمپوں کا دورہ کریں گے۔بلاول پیرکی دو پہر سابق ایم پی اے آصف بھاگٹ کے حلقے میں جائیں گے، اس کے بعد وہ مانگٹ اور وہاں سے گوجرہ جائیں گے۔ بلاول بھٹو تینوں مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو 10 اپریل کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔