فلم میں مختلف رول اور آئٹم سونگ کے لئے نگینہ سنی پلیکس میں15مئی کو آڈیشن لئے جائیں گے ؛مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی رضا شیخ
ٖ فیصل آباد (یواین پی)اردو فیچر فلم کے لئے ایف کے پروڈکشن اور کلائمیکس آرٹ پروڈکشن کے زیر اہتمام نئے ٹیلنٹ سے آڈیشن لئے جائیں گے نئی اردو فیچر فلم میں مختلف رول اور آئٹم سونگ کے لئے نگینہ سنی پلیکس تھری ڈی فور کے فیصل آباد 15مئی بروز پیر شام6بجے نامور فلم آرٹسٹ نئے ٹیلنٹ کا آڈیشن کریں گے یواین پی سے اردو فلم کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی رضا شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں زوال اور کوئی باضابطہ ادارہ نہ ہونے کی بنا پہ نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں مل پا رہے یہی وجہ ہے کہ ہم نئے ٹیلنٹ کو یکساں مواقع دینا چاہتے ہیں خواہش مند رابطہ کریں اور آڈیشن دیں نئی اردو فیچر فلم میں ارباز خان، رینا علی ،علی خان نغمہ بیگم اورآصف خان سمیت دیگر نامور فنکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو مختلف رول اور آئٹم سونگ کرنے کا موقع دیا جا ئے گافلم کے پرڈیوسرپرڈیوسر فرید خان ،یاسر نیاز ہیں فلم کی عکس بندی کا کام جاری ہے۔