بی آر ٹی منصوبے کا اسٹرکچر 29 ارب میں بنا،8 ماہ میں مکمل ہو جائےگا، پرویز خٹک

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments

پشاور(یو این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کااسٹرکچر 29 ارب میں بنا ہے،منصوبہ 8 ماہ میں مکمل ہوجائے گا،پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ منصوبے سے عوام خوش ہے، پنجاب کی طرح اس منصوبے پر سبسڈی نہیں دی جا رہی،چیلنج کرتاہوں کہ مہنگا ترین منصوبہ پنجاب کاہے ہمارانہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2سال بعدوزارت ریلوے نے ہمیں زمین دینے سے انکارکیا،پرویز خٹک نے کہ سی ای اوکوکہتا رہا کہ کام میں تیزی لائیں،منصوبے میں تاخیرکی سزا سی ای اوکودی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ منصوبہ6مہینے میں مکمل ہو ناتھااب 8ماہ میں مکمل ہوگااورخریدی گئی بسیں اب جون میں آئیں گی،انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے جماعت اسلامی نے نام دیئے ہیں ان پر غور کر رہے ہیں،ہم کام کرتے ہیں شعبدہ بازی اورڈرامہ بازی نہیں کرتے ،وزیراعلیٰ پی کے نے کہا کہ صوبے میں عالمی معیارکاسٹیڈیم کوئی نہیں،سٹیڈیم کا تعمیر ایک سال میں مکمل کر لی جائیگی۔بلاول بھٹو نے ریاست پر حملہ قرار دیدیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ الیکشن سے پہلے سیکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ چودھری برادران نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سراج الحق نے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دے دیا۔ قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان سمیت دوسرے رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes