فیصل آباد(یواین پی)عقیدہ ختم نبوت وتوحید اسلام کی اساس ہے جبکہ صوفیا ء کرام ہی نے ان تعلیمات سے غیر مسلموں کے قلوب کوروشن وبیدارکیا،دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پرلاثانی سیکرٹریٹ پر نماز جمعہ کے وقت قاتلانہ حملہ کردیاگیا ،حملہ آورنے خنجرکیساتھ حملہ کیا،حملے میں صدیقی لاثانی سرکار سمیت 8 مریدین بھی شدید زخمی ہوگئے،حملہ آورپکڑاگیا جسے پولیس کے حوالے کردیاگیا ،ابتدائی تحقیقات جاری ہیں،زخمیوں کوابتدائی طبی امدادکیلئے سول ہسپتال فیصل آباد پہنچادیاگیا۔مرکزی لاثانی میڈیا ونگ کی طرف سے جاری اطلاعات کیمطابق صوفیاء کرام امن کے پیکر ہوتے ہیں،امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پر حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ،اس حملے میں ملوث افراد اوران کے سہولت کاروں کوسرعام لٹکایا جائے ،مفتی مبشر اوراس کے کارندوں نے سوشل میڈیا پر زہر اگل کراورانتشار پھیلاکرپاکستان میں شرانگیزی پھیلائی ،اس شرانگیزی کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہوئے ،حکومت وقت کو ایسے ظالموں کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت ترین کاروائی کرنی چاہیے،صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی گزشتہ چاردہائیوں سے استحکام پاکستان ،فروغ امن ،فرقہ واریت کے خاتمے ،بین المذاہب امن اتحاد ،مخلوق خداکی بے لوث خدمت کیلئے جاری کاوشوں کونظرانداز کرتے ہوئے جھوٹ ،بہتان بازی سے کام لیاگیا اورعوام النا س میں غلط اورمن گھڑت عقائدان سے منسوب کرکے عوام کواکسایاگیا اورمذہبی جذبات کومجروع کیاگیا۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کے مطابق علماء حق کی خاموشی نے علماء سو کی سازش کامیاب کروا دی۔ دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پرقاتلانہ حملے کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے پھیل گئی۔لاکھوں مریدین ،عقیدت مندوں،مختلف سلاسل طریقت کے مشائخ عظام اورمذاہب عالم کی معتبرشخصیات کی طر ف سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی،مریدین کوپرامن رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مرکزی کردار مفتی مبشر اوراس کے سہولت کاروں کی فی الفور گرفتاریاں کی جائیں،دہشت گردی اورقتل وغارت کرنے پر ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں اورانہیں سخت سے سخت قانونی سزائیں دی جائیں۔ شرپسند عناصرجوکہ دراصل پاکستان میں بدامنی کے خواہاں ہیں اوراس ملک کی سالمیت کونقصان پہنچارہے ہیں ،ان کے اس ایجنڈے کو علماء حق کی خاموشی نے پروان چڑھایا ۔