ا وکاڑہ (یواین پی )پاکستان پیپلز پا رٹی پا ر لیمنٹرین کے رہنما نواب طارق خان پٹھان نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے ملک کو نہیں اگر ملک کو تر جیح دی ہوتی توآج ملک پر اتنا قرضہ نہ ہوتا اِ نہوں نے جمہوریت کو ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کو شش کی ہم نے جمہوریت کو ہرمقام پر بچایاہم نے آج تک اعلیٰ عدالتوں کا احترام کیا ا ور کر تے ہیں ا ور کرتے رہیں گے یہ لوگ ہمیشہ کی طرح سوچ رہے ہیں کہ کوئی ادارہ ہمارے پیچھے آئے لیکن وقت گزر گیا ہے اِ نکی منافقت عوام کے سامنے آگئی ہے پا کستان پیپلز پا رٹی اب اِنشاء اللہ پنجاب میں بھی ا پنی حکومت بنا ئیگی بھٹو کے جیالے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر یں تا کہ کامیابی حا صل ہو سکے نوجوان الیکشن کی تیا ریا ں شروح کر دیں نادارہ نے قومی شناختی کارڈ پر ڈبل فیس کر کے عوام کو ووٹوں سے محروم کر نے کی ایک بھونڈی سا زش کی گئی ہے اِن خیا لات کا ا ظہا ر انہوں نے صحافیاں کے وفد راو اکرام ربانی احتشام جمیل شامی صدر سٹی پریس کلب اوکاڑا محسن محمود نائب صدر آر یو جے ڈاکٹر ندیم اسلم و دیگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی بھی شدید مذمت کی اور ین کی صحت کے لیے بھی دعا کی ۔