الیکشن قریب آتے ہی جہانیاں میں سیاسی سرگرمیاں شروع،قومی و صوبائی حلقوں پر الیکشن لڑنے کے لیے متعدد امیدوار آمنے سامنے

Published on May 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

جہانیاں(یو این پی )تفصیل کے مطابق الیکشن 2018 قریب آتے ہی جہانیاں کے قومی وصوبائی حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، قومی وصوبائی حلقوں سے متعدد امیدوار سامنے آگئے ہیں،جہانیاں کے قومی حلقہ این اے 153 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر، سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ملک غلام مرتضٰی میتلا،پیر سہیل زمان کھگہ، پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری انور علی متوقع امیدوار ہیں، جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 210 جہانیاں سے چوہدری کرم داد واہلہ، چوہدری افتخار نذیر کے بھائی حاجی عطاء الرحمن، سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی میاں جاوید جہانیہ، چوہدری خالد جاوید آرائیں، چوہدری غلام سرور ایڈووکیٹ، چوہدری ارشد آرائیں، چوہدری کامران اشرف صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدواروں میں شامل ہیں، جبکہ ان متوقع امیدواروں کی طرف سے اپنے علاقوں میں عوامی رابط مہم تیز کرتے ہوئے عوام کے دکھ سکھ شادی بیاہ تقریبات فوتیدگیوں پر حاضری دیتے ہوئے الیکشن کمپین شروع کر دی ہے، مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے متوقع امیدواروں میں چوہدری افتخار نذیر قومی اسمبلی حاجی عطاء الرحمن صوبائی اسمبلی، تحریک انصاف کے ملک غلام مرتضٰی میتلا قومی اسمبلی جبکہ صوبائی اسمبلی کا پی ٹی آئی سے متوقع امیدوار واضح طور پر سامنے نہ آ سکا، جبکہ صوبہ متحدہ محاذپنجاب سے سہیل احمد شاہ کھگہ قومی جبکہ چوہدری کرم داد واہلہ صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدوار سامنے آئے ہیں، جبکہ پاکستان پییپلز پارٹی یا مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے ابھی تک جہانیاں کے قومی و صوبائی حلقوں میں کوئی متوقع امیدوار سامنے نہ آ سکا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes