ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ہندستان میں قید ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے ساحلی علاقے کے ماہی گیروں کے ورثاء کا مکلی پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج ، گرفتار ماہگیروں کو آزاد کرنے کا مطالبہ، اس سلسلے میں تعلقہ شاہ بندر کے گوٹھ عمر پٹیل ملاح کے رہواسیوں کا مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ،احتجاج نورمحمد ملاح ،شکیل احمد ملاح ،عظیم ،رمضان،امین ملاح کی رہنمائی میں دھرنہ دیکر سخت نہرے بازی کی اس موقعے پر انہوں نے کہا کے2017 میں شاہ بندر کے قریب سمندر میں مچھلی مارنے کے دوران پاکستان کی حدود میں سے ہندستانی افواج نے ہمارے 6 ماہگیروں جن میں اللہ ابچایو ولد محمد عمر ملاح،مصطفی ولد اللہ بچایو ملاح،حسین ولد محمد صدیق ملاح،عبدالرحمن ولد گلو ملاح،پرویز ولد احمد ملاح اور غلامی ولد اللہ بچایو ملاح کوپچھلے ایک سال کا طویل عرصہ گذرنے کے باوجود انکو آزاد نہیں کیا گیا ہے،جس کے باعث گرفتار ماہگیروں کے ورثاء کے گھروں میں فاقہ کشی ہوگئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کے پاکستان حکومت کی جانب سے ہندستان میں قید ماہگیروں کے خاندان کی کوئی بھی داد فریاد نہیں سنی جارہی ہے،جبکہ سمندر کے اندر حدبندیاں نہ ہونے کے باعث اکثر ہندستانی فورس پاکستان کے علائقے میں آکر پاکستانی ماہگیروں کو گرفتار کرکے لے جاتی ہے،انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف آف آرمی اسٹاف اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے پاکستان کی سمندری حدود میں حد بندیاں کی جائیں اورہندستان میں گرفتارپاکستانی ماہگیروں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔