مسلم لیگ ن ملتان میں ’’آج‘‘ سیا سی قوت کا مظاہرہ کریگی

Published on May 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

ملتان (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) آج ( جمعہ کو) ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ایک بڑا عوامی جلسہ کر ے گی ۔جلسے سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کیساتھ ساتھ دیگر مسلم لیگ ن کے رہنما ملتان کی عوام سے خطاب کریں گے۔ جلسے کیلئے لیگی متوالے نے مریم نواز شریف کے لیے دس تولہ سونے کا تاج بنوا لیا ۔ لیگی متوالے نے کہا کہ مریم نواز ،نواز شریف کی ملتان آمد پر ان کو یہ خوبصورت تاج پہنایا جائے گا۔یہ تاج دس تولے سونے کا ہے۔ جبکہ اس سونے کے تاج میں لال رنگ کا ایک خوبصورت نگ بھی مزین بھی کروایا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme