جدہ رپورٹ زکیر احمد بھٹی
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محمد عامل عثمانی کو جدہ مکہ مکرمہ اور طائف میں بہترین صحافتی اور فلاحی کاموں پر گزشتہ روز پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان صدر شاھد نعیم اور جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وہ وقت اج بھی یاد ہے جب اج سے 30 سال پہلے سعودی عرب میں پاکستان صحافت کا نامو و نشان بھی نہیں تھا ہم نے مل کر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو سعودی عرب کی اخبارات میں شائع کروایا ہم اُردو نیوز کے مشکور ہیں جنھوں نے کوریج دی تمام مسائل حل کروائیں یادرہے کہ محمدعامل عثمانی ایک طویل عرصہ تک جدہ ، مکہ مکرمہ ، الطائف اور الباحا تک برصغیر کی کمیونیٹی کی صحافتی اور فلاحی خدمات کی تگ و دو کرتے رہے — سعودی عرب کے روزنامہ اردو نیوز کی ابتدائی دور ہی سے محمد عامل عثمانی روزنامہ کے متحرک نمائندے رہے ہیں ۔ ہمیشہ خوشی ہے کہ ہمارے سئینر ممبر محمد عامل عثمانی صاحب کو کمیونٹی کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی پاکستان جنرلسٹ فورم کے ممبران جن میں
اردو نیوز کے ایڈیٹر ز خالد خورشید ۔ مشہور کالم نگار شہزاد اعظم ۔ اسد اکرم۔ سید مسرت خلیل۔ جمیل راٹھور۔امانت اللہ ۔خالد چیمہ نور الحسن ۔ زکیر احمد بھٹی۔ امیر محمد خان ۔شاھد نعیم۔ جاوید راہو۔اور میڈم فوزیہ خان نے مبارکباد پیش کی