مزدوروں کے قتل کا از خود نو ٹس ،چیف جسٹس کا کمپنی کے سی ای او کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

Published on May 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے میں 6 مزدوروں کی ہلاکت کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی کمپنی کے مالک کو طلب کرنے کے ساتھ تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کوئٹہ رجسٹری میں خاران میں مزدوروں کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی گئی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے نجی کمپنی کے سی ای او کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔عدالت نے کمپنی کے سی ای او کو تحریری جواب بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔خاران میں مزدوروں کے قتل کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ قبل ازیں چیف جسٹس نے خاران کے علاقے میں چھ مزدروں کے قتل کا از خود نوٹس لیا تھا اورآئی جی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہو ئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ چار مئی کو خاران میں مزدور علاقے میں قائم ایک موبائل ٹاور پر کام کر رہے تھے کہ مسلح شر پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ان تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے اوکاڑہ سے تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog