لاہور: (یو این پی) ڈبلن ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل بارش آئرش ٹیم کے ارمان پانی میں بہہ گئے۔ بارش کے سبب پاکستان کے خلاف اولین ٹیسٹ کے افتتاحی روز ٹاس بھی نہ ہو سکا۔آئرلینڈ کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کی وجہ سے مالا ہائیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ مالا ہائیڈ گراؤنڈ کو ٹیسٹ سٹیٹس تو مل گیاتاہم آئرش کھلاڑیوں کے ایکشن دکھانے کا انتظار بڑھ گیا۔ مقامی شائقین کا جوش بھی رم جھم نے ٹھنڈا کر دیا۔ ادھر سرفراز الیون بھی بڑے امتحان کیلئے پرعزم ہے۔ تاریخی ڈبلن ٹیسٹ کے دوسرے روز موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ آج دوسرے روز سہ پہر تین بجے شروع ہو گا۔