ق لیگ کی اہم رہنما نیلوفر بختیار پی ٹی آئی میں شامل

Published on May 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی (پی پی) کے لاڑکانہ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes