احتساب مذاق بن چکا ،نواز شریف کا مقابلہ عمران خان کے ’’ بڑوں‘‘ کے ساتھ ہے:مریم نواز

Published on May 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

ملتان (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ووٹ کی پرچی سے غیبی مخلوق کے جوتے صاف کرتاہے،نوازشریف کا مقابلہ عمران خان کے ’’بڑوں‘‘ کے ساتھ ہے،عمران خان ووٹ کی پرچی آصف زرداری کے آگے بیچ دیتا ہے،وہ جو بھائی بھائی کا قافلہ تھا بلوچستان والا جو جنوبی محاذ تک پہنچا ہے,نوا ز شریف سے درخواست کروں گی کہ جب وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں تو کرسی سنبھالنے سے پہلے’’ گیم‘‘ کے اصول تبدیل کریں۔ملتان میں بڑے جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف مشکل حالات کاسامنا کررہے ہیں ،انہوں نے تین نسلوں کا حساب دیا،حساب لینے والے تھک گئے ،نواز شریف نہیں تھکا،خلائی مخلوق کے سکرپٹ میں دھرنے تھے ان کے سکرپٹ میں یہ نہیں تھا کہ نواز شریف ڈٹ جائے گا،مخالفین کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ،نوازشریف نے صبرکیاتوخلائی مخلوق کی تمام چالیں الٹی ہوگئیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نا اہلی اور بیٹی پر الزامات برداشت کرلیے لیکن ووٹ کی بے حرمتی برداشت نہیں کی،نوازشریف کی شکل میں ووٹ کوعزت دلوانے و الاپیداہوگیا ہے۔عمران خا ن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کی آ ف شورکمپنی اورجعلی این اوسی بھی حلال ہے،آپ بزدل ترین انسان ہو ،کرسی پر بیٹھے شخص کو سلام کرتے ہو،اگر 2013 کے الیکشن میں فوج نے نو ازشریف کی مددکی تھی تودھرناجی ایچ کیوکے سا منے کیوں نہیں دیا؟2013کے الیکشن میں اگر فوج نے نواز شریف کی مدد کی تھی تو ’’لاڈلا‘‘ بتائے وہ خیبر پختون خوا میں کیسے جیت گیا ?اگر اس کا الزام سچا تھا تو پھر اُسے جی ایچ کیو کے باہر دھرنا دینا چاہئے تھا نا ؟عمران خان کبھی عدلیہ کی تعریف کرتا ہے کبھی فوج کی اور کبھی نیب کی لیکن انتخابات کے بعد یہی ان سب کے خلاف کینٹینر پر تقریریں کر رہا ہوگا ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہنوازشریف نے تین نسلوں کا حساب دیا،نوازشریف کےخلاف ہونے والا احتساب مذاق بن چکاہے،2دہائیوں سےنوازشریف کااحتساب کرکے10روپےکی کرپشن نہیں ملی،نیب نے اندرون اور بیرون ممالک سارا زور لگا کر دیکھ لیا لیکن ایک روپے کی کرپشن نہیں ملی،ایک پائی کی کرپشن ہے توسامنے لا و ورنہ قوم سے معافی مانگو اور گھر جاؤ.مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوا ز شریف سے درخواست کروں گی کہ جب وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں تو کرسی سنبھالنے سے پہلے گیم کے اصول تبدیل کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme