ڈوبتی فلم انڈسٹری میں ایک منفرد اور اچھوتے موضوع پہ لکھی گئی فلم ایک طویل عرصہ بعد سینماؤں کی زینت بنے گی
لاہور(یواین پی)پنجابی فلم’’ڈھولا پنجاب دا ‘‘کا سکرپٹ اتنا اچھا اور جاندار لگا کہ میں نے فوری طور پر یہ فلم سائن کر لی کیونکہ یہ فلم پنجاب کے حقیقی کلچر کی عکاسی کرتی ہے اس فلم میں مجھے ہیروئن کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ نین شہزادی نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید بتایا کہ ڈوبتی فلم انڈسٹری میں ایک منفرد اور اچھوتے موضوع پہ لکھی گئی فلم ایک طویل عرصہ بعد سینماؤں کی زینت بنے گی مجھے بھی ایک عرصہ سے ایسی ہی منفرد موضوع پہ بننے والی فلم کا انتظار تھاپنجابی فلم’’ڈھولا پنجاب دا ‘‘ کے ہدایت کارمحمد ساجد علی ساجد جبکہ پروڈیوسرباؤ اصغر علی ہیں