اللہ کے علاوہ کسی کی سفارش نہیں مانتا ،چیف جسٹس کا کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم

Published on May 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

کراچی (یواین پی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈبوں کے غیر معیاری دودھ کے فروخت کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے علاوہ کسی کی سفارش نہیں مانتا ،جن کمپنیوں کی رپورٹ مثبت آئے گی پابندی ختم کر دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں ڈبوں کے غیر معیاری دودھ کے فروخت کے کیس کی سماعت کی گئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوئی ۔عدالت نے کمیشن کو مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم دیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ جن کمپنیوں کی رپورٹ مثبت آئی پابندی ختم کر دیں گے ،یہ ہمارے بچوں کی زندگی کا معاملہ ہیں اس پر سمجوتہ نہیں کریں گے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ کی سفارش ہے بھول جائیں کسی کی سفارش مانوں گا۔

Readers Comments (0)