شہر قائد کو عظیم بنانے کے لیے کپتان کا 10 نکاتی ایجنڈا

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

کراچی (یوا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 10 نکات پیش کئے اور کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،انتخابات جیتنے کے بعد سب سے پہلے ملک سے کرپشن ختم کریں گے ،کراچی میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے،ہم کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے، میئر کا براہ راست الیکشن کروائیں گے ، دوسرا ہم تعلیم کے نظام کو ٹھیک کریں گے اور کراچی میں بین الاقوامی سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی بنائیں گے ، تیسرا ہم کراچی کے ہسپتالوں کو بہتر بنائیں اور نظام کو ٹھیک کریں گے ، چوتھا پولیس کے نظام میں تبدیلی لائیں گے ،پانچواں ہم کاروبار کیلئے ساز گار ماحول پیدا کریں گے اور انڈسٹری زونز کے نظام کو ٹھیک کریں گے تاکہ پوری دنیا سے سرمایہ آئے اور انڈسٹری چلے ۔چھٹے نمبر پر بجلی پیدا کریں گے اور بجلی کی چوری کو روک کر سستی بجلی فراہم کریں گے ، ساتویں نمبر پر کراچی کے نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے گراونڈ بنا کر دیں گے ،کراچی سمیت پورے پاکستان میں درخت لگائیں گے ۔آٹھویں نمبر پر ہم کراچی کا سیوریج کا نظام ٹھیک کریںگے اور ری سائیکلنگ پلانٹ لگائیں گے ۔ نویں نمبر پر ہم کراچی میں ریلوے کا نظام ٹھیک کریں گے جبکہ اورنج ٹرین کی سب سے زیادہ ضرورت کراچی کو تھی کیونکہ یہاں ٹریفک کا بہت مسئلہ ہے۔ آخری نکات یہ ہے کہ ہم کراچی کے نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے ’سکل سینٹرز ‘بنائیں گے تاکہ نوجوان ہنر مند بن کر اچھا روزگار کما سکیں ۔
کراچی میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ آپ پاکستان کے اس شہر کے لوگ ہیں جو سب سے زیادہ شعور رکھتے ہیں ، کراچی وہ شہر تھا جہاں پاکستان کے سارے مسائل کیلئے سب سے پہلے کراچی کے لوگ کھڑے ہوتے تھے اور کراچی کو منی پاکستان کہا جاتاتھا ، سارے پاکستان سے لوگ یہاں بستے ہیں اور کرا چی پاکستان کا معاشی حب ہے ۔ جب کراچی کو چھینک آتی ہے تو پاکستان کو ٹھنڈ لگ جاتی ہے ، کراچی اور پاکستان ایک ساتھ اوپر جاتے ہیں اور ایک ساتھ نیچے آتے ہیں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ میری زندگی سے آپ ایک چیز سیکھ لیں کہ بڑی سوچ رکھیں ، بڑے خواب دیکھیں ، پچھلے جلسے میں یہی کہا اور آج بھی یہی کہتاہوں میرے سے زیادہ اچھے کھلاڑی تھے اور میرے سے زیادہ عقلمند لوگ تھے لیکن اللہ نے مجھے کامیابی اسی لیے دی کیونکہ میں ان لوگوں سے بڑا سوچتا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题