لاہور(یواین پی) متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کےلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی بحالی کے بعد لاہور کے جلسے سے سب سے بڑا جلسہ قرار دیا جارہا ہے جس کےلئے مینار پاکستان گراؤنڈ میں سٹیج لگادیا گیا۔جلسہ گاہ کے اندر اور باہر مختلف بینرز، پینافلیکس اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کی تصاویر اور مختلف نعرے درج ہیں۔ آج کے جلسے کے دوران متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین سیاسی لائحہ عمل اور انتخابی مہم کا اعلان کر یں گے، جلسے سے ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔