سپریم کورٹ کا فاٹا ،بلوچستان کے نجی میڈیکل کالجز کو 194مزید طلباءکو داخلہ دینے کا حکم

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجزکوفاٹااوربلوچستان کے 194 مزیدطلباکوداخلہ دینے کاحکم دے دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ ان طلبا کی فیس ایچ ای سی ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں بلوچستان میں میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں ہوئی ۔پی ایم ڈی سی اورہائیرایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔مخالف وکیل کی جانب سے رپورٹ پراعتراضاٹھائے گئے۔وکیل نے کہا کہ موجودہ طلبا کوگنتی کرکے کارروائی پوری کی ہے۔سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجزکوفاٹااوربلوچستان کے 194 مزیدطلباکوداخلہ دینے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ان طلبا کی فیس ایچ ای سی ادا کرے۔عدالت نے 2 ہفتے میں فیصلے پر عملدرآمد کاحکم دیا۔اس موقع پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عدالت پہلی بارپسماندہ علاقوں کے بچوں کیلئے کچھ کررہی ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے،یہ سب اللہ کاکرم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog