قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا اہم اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر غور کیا جائے گا آئی ایس پی آر

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی )پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تجویز دی گئی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیانات پر غور کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ چند دن قبل نواز شریف نے مقامی اخبار ”ڈان“کے صحافی سرل المیڈا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟ ، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy