شوبزکی دنیاکی رنگینیوں کے ساتھ ساتھ رب کائنات کے گھر بھی سجدہ ریز ہونا چاہئے ہدایتکار ایم صفدر
فیصل آباد (یواین پی)نامور اسٹیج ڈائریکٹر ایم صفدرعمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ اکیس روز قیام کریں گے اپنے اس روحانی دورہ میں آقاجی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس پہ بھی حاضری دیں گے ،خوشی کے اس پرمسرت موقع پہ ایم صفدر نے یواین پی کو بتایا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں شوبزکی دنیاکی رنگینیوں کے ساتھ ساتھ رب کائنات کے گھر بھی سجدہ ریز ہونا چاہئے کیونکہ دنیا کی زندگی کے مقابلہ میں آخرت کی زندگی بڑی اہمیت کی حامل ہے