اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے ،اسلام آباد احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے ڈان اخبار میں شائع انٹرویو کا مخصوص حصہ پڑھ کر سنایا،ان کا کہناتھا کہ میں نے کہا کیا ہے کیا غلط کہا ہے اس انٹرویو میں ؟،اس بات کی تصدیق پرویز مشرف رحمان ملک اور محمود درانی نے بھی کی ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں قربانیوں کے باوجود دنیا میں ہمارا بیانیہ کیوں نہیں سنا جا رہا ،یہ سوال پوچھنے والے کو غدار کہا جا رہا ہے ،پہلے بتایاجائے میں نے کہاکیاہے؟،ذراڈان اخبارنکال کرپڑھیں توصحیح،نوازشریف نے ڈان اخبارکاوہ حصہ پڑھ کرسنایا،انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں اس میں میں نے کیا کہہ دیاایسا،اس میں کون سی غلط بات ہے؟نوازشریف نے کہا کہ مجھ سے پہلے مشرف،محموددرانی،رحمان ملک بھی یہ کہہ چکے ہیں،ہم نے اورفوج نے قربانیاں دیں،فوجی شہیدہوئے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 50 ہزارسے زائدلوگ شہیدہوئے،پھربھی دنیاہماراموقف ماننے کوکیوں تیارنہیں۔نوازشریف نے کہا کہ کلبھوشن یادیوجاسوس تھا،میں کہتاہوں وہ جاسوس تھا،انہوں نے کہا کہ اسکوغدارکہاجارہا ہے جس نے ملک سے دہشتگردی کوختم اورملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس کومحب وطن کہاجاتا ہے جس نے آئین توڑا،کیاوہ محب وطن ہوگا جس نے 12مئی کاسانحہ کیا۔