اسلا م آباد(یواین پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ نوازشریف نے خدشات بڑھادیے ہیں، آنے والی حکومت پراقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بیانات سوچ سمجھ کر دیے وہ پاکستان میں بادشاہت چاہتے ہیں، شہبازشریف مریم نواز کے سامنے بھی نہیں بول سکتے۔
شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیان کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی مودی سے ملاقات کا دفترخارجہ میں کوئی ریکارڈ نہیں، نوازشریف کے بیان کی وجہ سے بہت سے لوگ ن لیگ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔