کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کے ظلم کا شکار راجہ جنگ کے نواحی دیہات کے غریب کاشتکار عرصہ دس سال سے نہری پانی سے محروم ہیں نہر میں جگہ جگہ بااثر جاگیرداروں نے افسران بالا سے مل کر شگاف کر رکھے ہیں اور جب وہ چاہتے ہیں پانی چھوڑتے ہیں جب دل چاہے بند کر دیتے ہیں متعدد بار شکایات کے باوجود افسران بالا کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔راجبہ رام تھمن کی ٹیل میں جونیکے،متہ ،رام تھمن،کالو کھارہ اور تھ روسہ کے دیہات ہیں کاشتکاروں نے میڈیاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ سرکار کو ہر سال آبیانہ بھی دیتے ہی مگر اس کے باوجود محکمے کے کرپٹ افسران ان بااثر افراد کے ساتھ مل کر ہمارہ پانی روکے ہوئے ہیں ہم نے کافی دفعہ شکایات درج کروائی ہیں افسران کے بااثر ہونے کی وجہ سے ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ہے