ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے 10روز کے لئے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے انسٹاگرام پر بیڈ پر لیٹے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف(سلپ ڈسک) کے باعث ڈاکٹرز نے 10روز کے لئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور اگر وہ آرام نہیں کرتیں اور کام پر جاتی ہیں تو انہیں 8ہفتوں تک آرام کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سوارا بھاسکر فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔