غداری کاسرٹیفکیٹ بانٹنے کاعمل ختم ہوناچاہیے: طلال چوہدری

Published on May 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

سرگودھا(یواین پی) وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غداری کاسرٹیفکیٹ بانٹنے کاعمل ختم ہوناچاہیے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ نوازشریف پرتنقید کرنیوالے99 فیصد لوگوں نے انٹرویو پڑھاہی نہیں جبکہ 2018کے انتخابات میں نوازشریف کابیانیہ سرچڑھ کربولے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کاخاتمہ،سی پیک،خو شحالی نواز شریف کاکارنامہ ہے لیکن بد قسمتی سے ملک میں صرف نوازشریف خاندان کااحتساب ہورہاہے جبکہ غداری کاسرٹیفکیٹ بانٹنے کاعمل ختم ہوناچاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes