فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پرنماز جمعہ کے دوران ہونیوالے قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،یہ ریلی لاثانی ویلفےئرکمپلیکس روشن والاسمندری روڈ بائی پاس سے ہوتی ہوئی جی ٹی ایس چوک اوراسٹیشن چوک میں پہنچی ،جہاں شرکائے ریلی نے احتجاجی دھرنادیا،یہ دھرنارات 2بجے تک جاری رہا۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کیساتھ فیصل آباد انتظامیہ نے کامیاب مذاکرات کئے ۔فیصل آباد انتظامیہ نے کہا کہ آپ لوگوں نے انتہائی پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈکروایا ہے جس پر ہم آپ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فیصل آباد انتظامیہ نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے تمام تینوں مطالبات تسلیم کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں مولوی مبشرکوگرفتارکرنے،ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعہ7اے ٹی اے لگانے اورجعلی فتوے دینے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کافیصلہ کیا ۔ان مذاکرات کے بعد شرکائے ریلی نے احتجاج موخرکردیا۔مرکزی مجلس شوریٰ نے دھرنے میں انتظامیہ کے سامنے ہی یہ بات بھی کھول کرشرکاء کوبتادی کہ اگر خدانخواستہ فیصل آباد انتظامیہ اپنے وعدے کیمطابق عمل درآمد نہیں کرتی تو تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے جو آئندہ کالائحہ عمل دیاجائیگاوہ انتہائی سخت ہوگا،عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ،آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان چند روزبعد میں کیا جائیگا۔