اسلام آباد(یواین پی) رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر میں اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔رمضان المبارک میں صوبہ پنجاب کے دفاتر کے اوقات 8 سے 2 بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کے دن دفتری اوقات 8 سے دوپہر ایک بجے تک ہونگے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی رمضان المبارک میں دفتر کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کے روز اوقاتِ کار صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔