انتخابات 2018،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 330انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی

Published on May 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018میں سیاسی جماعتوں کیلئے 330 انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی ہے، جس میں پہلی بار انگریزی کے چھ حروف تہجی بھی شامل کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کیلئے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بارانگریزی کے چھ حروف تہجی بھی انتخابی نشانات میں شامل کیے گئے ہیں۔انتخابی نشانات میں اے، بی، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں ،اس کے علاوہ انتخابی نشانات میں چمچہ اور جوتے بھی شامل کیے گیے ہیں۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو دوبارہ بھی درخواست دینا ہوگی جس میں نشان کے لئے اپنی ترجیح بتانا لازمی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题