کپتان کی باغی کھلاڑی مسرت احمد زیب مسلم لیگ ن میں شامل

Published on May 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

لاہور(یواین پی) چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ہر روز ہی مسلم لیگ ن کی وکٹیں اڑائی جارہی ہیں لیکن اب شہباز شریف نے بھی کپتان کی وکٹ اڑا لی ہے۔ مسرت احمد زیب مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئی ہیں۔ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والی مسرت احمد زیب نے کچھ عرصہ بعد ہی بغاوت کرتے ہوئے پارٹی سے راہیں جدا کرلی تھیں تاہم اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ آج (جمعرات کو) انہوں نے شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مسرت احمد زیب نے قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ سپیکر کو بھجوادیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes