اسلام آباد(یواین پی)اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے کئی نام زیر غور ہیں لیکن ابھی کسی نام کو حتمی شکل نہیں دی۔ وزیراعظم کے ساتھ منگل کو دوبارہ ملاقات ہو گی جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہو گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول جانا ہے جس کے باعث مختصر بات ہوئی۔ نگران وزیراعظم کے لئے کئی ناموں پر غور کیا لیکن ابھی تک کسی بھی نام کو حتمی شکل نہیں دی۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اتوارکوملاقات کی تجویزدی لیکن میں نے کہا اتوارنہیں،منگل کو ملاقات رکھ لیں، اب منگل کوملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاور ت کی جائے گی اور ممکن ہے میں اور وزیر اعظم اکٹھے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیں۔