لاہور(یواین پی)قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے کیس میں ن لیگی ارکان اسمبلی سمیت 5ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہم معافی مانگتے ہیں رمضان ہے معاف کر دیں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ یہ عدالت ہے یہاں ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے کی ۔ن لیگی ارکان سمیت 5ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ملزمان کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ فرد جرم میں لکھا ہے کہ تمام ملزمان کی نیت ایک تھی لیکن ہر شخص اپنے انفرادی فعل کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ ہمیں تو ابھی تک واقعے کی ویڈیو بھی نہیں ملی۔