لاڑکانہ (یواین پی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 200لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا ، اس موقع پر انہوں کہا کہ بے نظربھٹو شہید نے بھی اسی سیٹ سے الیکشن جیتا تھا ۔ عزت اس کوملتی ہے جو غریب ، ہاری اور مزدور کوعزت دیتاہے۔ لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میاں صاحب اپنی ذات سے زیادہ کچھ نہیں سوچتے جنوبی پنجاب کے عوام پانی کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ پانی کی تقسیم غیر منصفانہ ہو رہی ہے ، انہوںنے سوال اٹھایا کہ اگر زراعت تباہ ہوئی تو ملک کیسے ترقی کر ے گا ؟ ن لیگ نے ملک وفاق کے طور پر نہیں بلکہ ون یونٹ کے طورپر چلایا ہے ۔کب پانی ملے گا ؟ فصل کب لگے گی ؟ سندھ کے عوام مسائل کے حل کے لئے رو رہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے لئے کام کیا ہم ملکر ملک کی حالت بدلیں گے ۔انہوں نے کہا لوڈ شیڈنگ صرف جاتی امراءمیںختم ہوئی ہے ، میاں صاحب کو جھوٹ بولنے اور دھوکادہی پر نکالا گیا ، لاہور یا سندھ نہیں بلکہ ملک کا ہر علاقہ میرا ہے ۔