اسلام آباد (یواین پی) سینیٹر پرویز رشید نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی موجودگی میں پارلیمانی بورڈ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں پرویز رشید کا کہناتھا کہ ابھی باقاعدہ پارلیما نی بورڈ تشکیل نہیں ہوا ہے جبکہ پارلیمانی بورڈ کے ارکان کی خبریں بے بنیادہیں۔انہوں نے کہا کہ جس بورڈ میں سابق وزیرداخلہ چودھری نثار ہوں گے، میں اس کا حصہ نہیں بنوں گا۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔