فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی آستانہ عالیہ محمدیہ ،صدیقیہ،نقشبندیہ،چادریہ لاثانیہ پر ہر سال کی طرح اس سال بھی اس ماہ مبارک میں سحری وافطاری کے وسیع انتظامات جاری وساری ہیں،سحری وافطاری کیساتھ ساتھ آستانہ عالیہ لاثانیہ پر نماز پنجگانہ ،ہدیہ درودوسلام،نماز تراویح اورہرجمعتہ المبارک کو ہفت روزہ محفل ذکرونعت کے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔