لندن(یواین پی ) برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ہمراہ ونڈسر محل پہنچے,ان کی آمد پر شاہی میوزک بجا یا گیا, جب کہ میگھن مارکل بھی عروسی لباس زیب تن کیے وہاں پہنچیں، دونوں نے مہمانوں کی موجودگی میں ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا۔شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوا جس میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔سینٹ جارج چیپل چرچ میں شادی کی تقریب کے بعد نوبیا ہتا جوڑے نے شاہی بگھی میں بیٹھ کر تقریب دو میل تک سفر کیا اور اس موقع پر لوگوں نے انہیں خوب سراہا.شادی میں ہالی وڈ ستارے بھی شرکت کررہے ہیں جن میں امریکی اداکار جارج کلونی بھی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں شریک ہوئے۔بالی وڈ سے اداکارہ پریانکا چوپڑا شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں جب کہ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔