اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت اور قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال نے کرنل سہیل عابد شہید کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت اور قبر پر جا کر شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کرنل سہیل عابد شہید قوم کے بہادر سپوت تھے، انہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔وزیرِ داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔