خیبر پختونخوا پولیس میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار محرر تعینات

Published on May 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

کوہاٹ: (یواین پی) خیبر پختونخوا پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو مدد محرر تعینات کر دیا ہے۔خاتون پولیس اہلکار زوبیہ مسرت کوہاٹ کے سٹی ماڈل پولیس سٹیشن کی مدد محرر ہونگی۔ اس کے علاوہ زوبیہ کو سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ زوبیہ مسرت خواتین کی داد رسی کے حوالے سے تمام معاملات بھی دیکھیں گی۔ زوبیہ 2009ء سے کوہاٹ پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہیں، وہ خواتین کے کیسز بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes