جدہ (زکیر احمد بھٹی) جدہ میں پاکستان یکجہتی فورم نے احترام رمضان کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام سیاسی و فلاحی فورمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن۔۔پی ہی ہی ۔۔تحریک انصاف ۔جماعت اسلامی۔۔جے یو آئ (ف) ۔۔مسلم لیگ ق۔۔جٹ فورم۔۔رائٹر، فورم۔ بزنس کمیونٹی ۔ پاکستان جرنلسٹ فورم ۔۔اوورسیز کشمیر کمیونٹی ۔انجینئرز فورم۔اے این پی۔ ۔ڈاکٹرز فورم کے اراکین نے بٹی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر قاری عبدالباسط نے اتحاد اور یک جہتی کی ضرورت کو احادیث مبارک کی روشنی میں بیان کیا۔ تقریب سے فورم کے بانی و چئیرمین ریاض حسین بخاری ۔۔ہی ٹی آی کے میڈل ایسٹ آرگنائزر ذورلقنین علیخان ۔ جماعت اسلامی کے انجینئر الطاف ۔۔ اے این ہی کے نو شیروان خٹک
اور جے یو آئ کے مولانا سمیع الحق ۔نے اپنے خطاب میں یک جہتی فورم کو مزید مضبوط کرنے ہر زور دیتے ہوئے ریاض بخاری کی کوششوں کو سراہا مقررین نے کشمیر اور فلسطین میں اسلام و مسلمان دشمنوں کی جانب سے بے درد ناک تشدد اور وہاں ہونےوالی شہادتوں ہر افسوس کا اظہار کیا ۔مقررین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے فلسطین کیلئے اٹھائے جانے والی آواز کی بھر پور حمائت کی۔اخر مین ڈاکٹر امجد عبید نے رمضان میں صحت مند غذاؤوں پر لیکچر دیا