ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز، عمران خان

Published on May 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت میں نواز شریف نے لندن فلیٹس کو بیٹوں کی ملکیت ظاہر کیا اور کہا کہ پتہ نہیں پیسہ کہاں سے آیا؟ سابق وزیرِاعظم کا موقف مضحکہ خیز اور باعث شرم ہے، انہوں نے قطری خط سے بھی لاتعلقی ظاہر کر دی۔عمران خان نے ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیرِاعظم کے موقف کو مضحکہ خیز اور باعث شرم قرار دیدیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے عدالت میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بیٹوں کی ملکیت تسلیم کر لیا لیکن رقم کے ذرائع سے لاعلمی ظاہر کی، تین بار کے منتخب وزیرِاعظم کے لئے یہ شرم کا مقام ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے رہے کہ ان کے بیٹوں پر پاکستانی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ بچوں کو بیرونِ ملک شہریت دلوائیں، لوٹی دولت منتقل کریں، پھر کہیں پتہ نہیں پیسہ کہاں سے آیا؟ عدالتوں کے دو سال ضائع کرنے کے بعد منی لانڈرنگ کی کیا خوب مضحکہ خیز توجیح پیش کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题