ریاض(یواین پی) سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ51 فیصد لڑکیوں پر انٹرنیٹ استعمال کی ممانعت کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل استعمال کرنے والوں میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے ۔ مقامی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سوشل سکالر خاتون نے بتایا کہ مملکت میں لڑکے انٹرنیٹ اور موبائل زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ لڑکیوں پر سماجی اور روایتی پابندیاں اس قدر ہیں کہ وہ انٹرنیٹ کو آزادی سے استعمال نہیں کر سکتیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل استعمال کرنے والوں میں لڑکیوں کی تعداد کم ہے۔