نگران وزیرِاعظم کون ہوگا؟ نام آج فائنل ہونے کی امید

Published on May 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پیپلز پارٹی کے بعد اب حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھی نگران وزیرِاعظم کیلئے اپنے نام دیدیے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے جسٹس (ر) ناصر الملک، عشرت حسین اور تصدق جیلانی کے نام دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نگران وزیرِاعظم کیلئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے تجویز کئے گئے نام پسِ پشت ڈالتے ہوئے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو دیدیے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کئے جو قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو فراہم کر دیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog