نواز شریف کو منانے کیلئے وقت دے دیں  وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی سے وقت مانگ لیا

Published on May 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی پانچویں ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی اور نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خورشید شاہ سے نواز شریف کو منانے کیلئے وقت مانگا ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی نگران وزیر اعظم کے حوالے سے پانچویں ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی جو بے نتیجہ رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خورشید شاہ سے نواز شریف کو منانے کیلئے وقت مانگا ہے، شاہد خاقان عباسی کی جانب سے تیسری بار وقت مانگا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کسی سابق جج یا بیوروکریٹ کو نگران وزیر اعظم نہیں بنانا چاہتے بلکہ کسی سیاستدان کو نگران سیٹ اپ کا سربراہ بنانا چاہتے ہیں
خیال رہے کہ اگلے دو روز کے دوران وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اتفاق نہ ہوسکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا اور اگر پارلیمانی کمیٹی بھی متفق نہ ہوسکی تو معاملہ پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes